January 21, 2026 | 10:19 am

پریذیڈنٹ ٹرافی میچز کیلئے ویسٹ انڈین امپائر کی پاکستان آمد

فائل فوٹو

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے سلسلے میں آئی سی سی امپائرز ایکسچینج پروگرام کے تحت ویسٹ انڈیز کے امپائر کرسٹوفر مارک ٹیلر پاکستان پہنچ گئے ۔

کرسٹوفر مارک ٹیلر پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تین فرسٹ کلاس میچز میں بطور آن فیلڈ امپائر فرائض انجام دیں گے۔

جمیکا سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ کرس ٹیلر اب تک خواتین کے پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔

وہ اس کے علاوہ 41 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 53 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی امپائرنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

ٹرافی کا پانچواں راؤنڈ آج سے شروع ہوگا جس میں غنی گلاس کا مقابلہ سوئی نادرن گیس سے اور ساحر ایسوسی ایٹ کا مقابلہ اسٹیٹ بنک سے، کے آر ایل کا مقابلہ سرکاری ٹی وی جبکہ او جی ڈی سی ایل کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق امپائر ایکسچینج پروگرام کے تحت ٹیلر کو نہ صرف بیرونِ ملک تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا بلکہ وہ ویسٹ انڈیز کے ڈومیسٹک کرکٹ سرکٹ میں اپنے تجربات اور مشاہدات کے ذریعے مقامی امپائرز کی تربیت اور رہنمائی میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔


مزید خبریں