بنگلا دیش کے بھارت نہ جانے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، موقف کی حمایت
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر خط لکھ دیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پی سی بی نے یہ خط منگل کو ارسال کیا، جس کی نقول آئی سی سی بورڈ کے تمام اراکین کو بھی بھجوائی گئی ہیں جس میں پی سی بی نے بھارت میں ورلڈ کپ میچزنہ کھیلنے کے بنگلادیش کےموقف کی تائید کی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئی سی سی آج ایک اہم بورڈ اجلاس میں بنگلا دیش کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے جا رہا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو لکھے گئے خط کے باوجود آئی سی سی کے فیصلے پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔
آئی سی سی کو بی سی بی کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلا دیش کے گروپ میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کروائے جائیں، جو ٹورنامنٹ کا مشترکہ میزبان ہے۔ تاہم آئی سی سی اب تک اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ ورلڈ کپ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جائے گا اور بنگلا دیش کو بھارت میں ہی کھیلنا ہوگا۔ یہی مؤقف گزشتہ ہفتے آئی سی سی نے بی سی بی کو بھی آگاہ کیا تھا۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے میچز پاکستان میں کرانے کی آفر بھی کررکھی ہے۔
بی سی بی نے بنگلا دیشی حکومت کی مکمل حمایت کے ساتھ بھارت کا سفر کرنے سے انکار کر رکھا ہے جبکہ آئی سی سی اور بی سی بی کے درمیان اس مسئلے پر متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جن میں گزشتہ ہفتے ڈھاکا میں ہونے والی ملاقات بھی شامل ہے، مگر دونوں فریقین اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
علم میں رہے کہ یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آئی پی ایل 2026 کے لیے بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے نکالنے کی ہدایت کی گوکہ اس فیصلے کی واضح وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان بگڑتے سیاسی تعلقات کو اس کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
-
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان اور کوریا کے درمیان سیمی فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا
-
برمنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ
-
ایشین گیمز: محسن نقوی پر بھارتی میڈیا کی تنقید، راجیو شکلا نے حقیقت بتا دی
-
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد ثقلین کی جذباتی داستان
-
سی پی ایل: شاداب خان کی آلراؤنڈ کارکردگی، ٹیم کی فتح میں اہم کردار
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 12 ممکنہ کھلاڑی فائنل
-
انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ آج سے، پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج
-
میرا ہمیشہ یہی گول ہوتا ہے کہ بہتر سے بہترین کر سکوں: بابر اعظم
-
ویمن ایشیا کپ: کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گل فیروزہ پر جرمانہ عائد
-
ایجبسٹن فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے انفرادی اسکور 501 رنز کا میزبان
-
کرکٹ بورڈ نے جو فیصلہ کیا، سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا: بابر اعظم
-
ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستان کیساتھ مقابلہ آسان نہیں ہوگا: کپتان انگلینڈ ٹیم جو روٹ