January 21, 2026 | 08:14 am

پی ایس ایل 11: آکشن سے قبل لوکل کھلاڑیوں کی نئی ممکنہ کیٹیگریز سامنے آ گئی

فائل فوٹو

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کی آکشن سے قبل لوکل کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ نئیکیٹیگریز میں پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان گولڈ میں آگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آگئے ہیں اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے اور عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے۔

ذرائع نے کہا کہ خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ اور عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں چلے گئے ہیں جبکہ شان مسعود ڈائمنڈ میں برقرار ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہورقلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کٹیگری میں برقرار ہیں جبکہ سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے۔

ذرائع نے کہا کہ ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے ہیں، محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈکیٹیگری میں چلے گئے اور عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ اور عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آ گئے، خواجہ نافع سلور اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ میں آ گئے۔

مزید خبریں