January 19, 2026 | 10:12 am

پاکستان سپر لیگ کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کا اعلان

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے گیارہویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کی بجائے آکشن سے ہوگی اور اس آکشن سسٹم سے ٹیمیں متوازن بنیں گی اور کھلاڑیوں کو زیادہ کمائی کا موقع ملے گا۔

پی ایس ایل 11 میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین کو ختم کردیا گیا ہے جبکہ آکشن سے قبل ہر فرنچائز ٹوٹل چار کھلاڑی ریٹین کر سکتی ہے مگر ہر کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ ایک کھلاڑی ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق نئی آنے والی دونوں ٹیموں کو آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔

ہر فرنچائز کو ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے مگر ڈائریکٹ سائننگ کے لیے اہل بین الاقوامی کھلاڑی کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ 2025 ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔

پی ایس ایل 11 کے آکشن میں استعمال کرنے کے لیے ہر ٹیم کا سیلری کیپ 16 لاکھ ڈالرز تعین کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا اور اس ایونٹ کے کچھ میچز کا انعقاد اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کیا جائے گا۔پلیئر آکشن کے طریقۂ کار، شیڈول اور دیگر انتظامی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

مزید خبریں