زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کورٹنی والش کی خدمات حاصل کرلی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے زمبابوے نے اپنی تیاریوں کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر کورٹنی والش کو سپورٹ اسٹاف میں شامل کر لیا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں زمبابوے گروپ بی میں شامل ہے جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا، آئرلینڈ، عمان اور سری لنکا سے ہوگا۔
زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر گیومور ماکونی کا کہنا ہے کہ کورٹنی والش کی تقرری کا مقصد عالمی ایونٹ سے قبل ٹیم کی تکنیکی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورٹنی والش بین الاقوامی کرکٹ، خصوصاً فاسٹ باؤلنگ میں اعلیٰ سطح کا بے مثال تجربہ رکھتے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے دوران ہمیں ایسے فرد کی ضرورت تھی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ بی کی ٹیم زمبابوے اپنے مہم کا آغاز 9 فروری کو کولمبو میں عمان کے خلاف کرے گا پھر 13 فروری کو اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا، 17 فروری کو آئرلینڈ اور 19 فروری کو سری لنکا سے آمنا سامنا ہوگا۔
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پاکستان ہاکی لیگ کی لانچنگ تقریب آج ہوگی
-
ڈربن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 214 رنز سے ہرادیا
-
دورہ آسٹریلیا کیلئے انگلینڈ وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
-
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کامیاب، سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام
-
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ اضافہ
-
شبمن گل نے پانچویں مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا
-
تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان
-
سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
-
جوز بٹلر نے اپنی انجری سے متعلق اپڈیٹ فراہم کردی
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کی نظریں وائٹ واش پر
-
شاہین آفریدی کی پاکستان کرکٹ کیلئےخدمات قابلِ تحسین ہیں: عطاء اللّٰہ تارڑ