پی ایس ایل سیزن 11سے متعلق گورننگ کونسل کا اجلاس
لاہور میں پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں کھلاڑیوں کی ریٹینشنز، ڈرافٹ، آکشن یا ڈراکشن ماڈل پر مشاورت کی گئی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 8 فرنچائز، پی سی بی اور پی ایس ایل حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے مالکان کو خوش آمدید کہا گیا اور نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی پر محسن نقوی اور پی ایس ایل ٹیمز کو مبارکباد دی گئی۔
اس منعقد ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا۔
اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے شیڈول پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ کھلاڑیوں کی ریٹینشنز، ڈرافٹ، آکشن یا ڈراکشن ماڈل پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگز کا آپشن زیر غور آیا، ایجنڈا امور پر مزید غور کے لیے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ضرورت کے تحت گورننگ کونسل کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا۔
-
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
-
قومی اسکواڈ آج سے انگلینڈ کیخلاف بھرپور پریکٹس سیشن کرے گا
-
انگلینڈ کی خشک پچز پاکستان کے اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں: سعود شکیل
-
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز، جیمی اسمتھ فارم کی بحالی کے لیے پُرامید
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم آج ویلز کیخلاف اہم میچ کیلئے میدان میں اترے گی
-
پاکستان گولڈ کی پاکستان وائٹس کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی، فائنل میں گرینز سے مقابلہ
-
’شاید یہ میرا آخری سال ہو‘ رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح