اسٹیواسمتھ کا بابراعظم کواسٹرائیک نہ دینے کیلئے سنگل لینے سے گریز
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ کیا بگ بیش ٹیموں کا پاکستانی کھلاڑیوں پر اعتماد کم ہونے لگا ہے؟ سڈنی سکسرز کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کو اسٹرائیک نہ دینے کیلئے آخری بال پر سنگل سے گریز کیا۔
اگلے اوور میں اسٹیو اسمتھ نے 4 چھکے اور ایک چوکا لگا کر 30 رنز بنائے، دو ایکسٹرا کے رن بھی بنے، اسٹیو اسمتھ کے سنگل سے انکار پر بابر اعظم ناخوش بھی نظر آئے۔
چند روز قبل محمد رضوان کو بھی کپتان نے ریٹائرڈ آؤٹ کروا کر واپس بلالیا تھا، بابر اعظم کا بگ بیش سیزن میں اسٹرائیک ریٹ 107.48 جبکہ محمد رضوان کا اسٹرائیک ریٹ 101.19 ہے۔
دوسری جانب کپتان اسٹیو اسمتھ کی جارحانہ سنچری کے سبب بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈر کو 5 وکٹ سے ہرا دیا۔
سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، جواب میں سکسزرز نے 5 وکٹوں پر 191 رنز بنا کر ہدف 16 گیندیں پہلے حاصل کر لیا، بابر اعظم نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔
سڈنی تھنڈر کی جانب سے 110 رنز ناٹ آؤٹ بنانے والے ڈیوڈ وارنر کی سنچری رائیگاں چلی گئی۔
-
تین بہنوں کا منفرد اعزاز، ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
-
سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ
-
انور علی نے کوچنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے ہرا دیا
-
وکٹ کیپر ’’غاز ی غوری‘‘ پاکستان کرکٹ کلب زون 6 کے نئے ٹیسٹ کرکٹر
-
تیسرا ٹیسٹ: پہلے دن پاکستان پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آوٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 156 رنز
-
رضا اللّٰہ نے ڈیبیو میچ کے پہلے ہی اوور میں وکٹ لے لی
-
پاکستانی بیٹرز بیٹنگ سیکھ لیں، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، ٹیم کی خراب بیٹنگ پر محمد یوسف برہم
-
فاسٹ بولر شاہین آفریدی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے
-
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان اور کوریا کے درمیان سیمی فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا
-
برمنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ
-
ایشین گیمز: محسن نقوی پر بھارتی میڈیا کی تنقید، راجیو شکلا نے حقیقت بتا دی