January 16, 2026 | 02:46 pm
مائیک ہیسن کے فیملی کے ہمراہ لاہور کے سیر سپاٹے
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیک ہیسن ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور میں موجود ہیں۔
مائیک ہیسن نے فیملی کے ساتھ تاریخی شہر لاہور کی سیر کی اور مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
مائیک ہیسن اور ان کی فیملی نے شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد اور حضوری باغ کی سیر کی جبکہ فوڈ اسٹریٹ میں مقامی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی انہیں ملنے پاکستان آئی ہے اور یہاں سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے اور ہم پاکستان کی مزید سیر بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی اگلی سیریز آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ہے جو رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ہے اس کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوجائے گی۔
مزید خبریں
-
سکندر رضا زمبابوے کیجانب سے سب زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: ٹرمپ کا دورہ، شائقین کو پریشانی
-
فرانس کے اسٹار فٹبالر ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا
-
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنی انعامی رقم ملی؟
-
فیفا ورلڈ کپ: اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
-
راستہ کسی کا بند نہیں ہوا، جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں ہوگا: فاطمہ ثنا
-
فیفا ورلڈ کپ کی گولڈن بوٹ ریس، کیا میسی آج ایمباپے کو پیچھے چھوڑ پائیں گے؟
-
دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ویمن اسکواڈز کا اعلان
-
سر گیری سوبرز کے انتقال پر بابر اعظم کا اظہارِ افسوس
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈے کیا روہت شرما کا آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا؟
-
پی سی بی نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی
-
فیفا ورلڈ کپ: تیسری پوزیشن کی جنگ، فرانس اور انگلینڈ آج آمنے سامنے