انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلش ٹیم نے پاکستان کو 37 رنز سے ہرا دیا
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 37 رنز سے ہرا دیا، گرین شرٹس 211 رنز کے تعاقب میں 173 رنز تک محدود رہی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بولنگ لائن کی محنت کی لاج بیٹنگ لائن نہ رکھ سکی، یوں آسان ہدف کے تعاقب میں ٹیم اپنے پہلے ہی گروپ میچ میں شکست سے دوچار ہوئی ہے۔
گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف نے 65 رنز کی نمایاں باری کھیلی اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام ثابت ہوا۔
اس سے قبل انگلش ٹیم 46 اعشاریہ 5 اوورز میں 210 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی، انگلینڈ کے فیلکونر نے سب سے زیادہ 66 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
پاکستان کے احمد حسین نے 3، علی رضا، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
لیگ اسپنر احمد حسین نے کہا کہ وکٹ اسپنرز کے لئے سازگار ہے، سادہ سا پلان تھا کہ ڈاٹ بال کرانی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں سارے فیلڈرز اچھے ہیں، آپس میں رن آؤٹ کرنے میں مقابلہ ہوتا ہے۔
احمد حسین نے کہا کہ میوزک بہت پسند ہے، روم میٹ کہتا ہے تو گانا گاتا ہوں۔
زمبابوے میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ہم نے کنڈیشنز دیکھ کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، اُن کا کہنا تھا کہ یہاں ٹرائی سیریز کھیلنے سے کنڈیشنز کو سمجھنے میں مدد ملی ہے۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دونوں وارم میچز جیت کر آرہے ہیں، جس سے ہم بہتر پوزیشن میں ہیں۔
ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کے سپرد کی گئی ہے جبکہ ان کی قیادت میں عثما ن خان، سمیر منہاس، احمد حسین اور وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور شامل تھے۔
ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں حذیفہ احسن، محمد شایان، علی رضا، مومن قمر، عبد الصبحان اور عمیر زیب پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم گروپ سی میں شامل ہے، جس میں اس کا مقابلہ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے سے ہوگا۔
-
رونالڈو نے قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کیا شرط رکھی ہے؟
-
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے استعفیٰ دیدیا
-
آئی سی سی نے بھارت اور ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کر دیا
-
چائنا اوپن: تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر
-
کینیڈا سپر 60 میں کرکٹ کا انوکھا واقعہ، کھلاڑی و شائقین حیران
-
حیدرآبا: نیازاسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے
-
محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
قومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان، صاحبزادہ فرحان ٹی20، شاہین آفریدی ون ڈے کے کپتان مقرر
-
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
-
پرتگال ٹیم کے راتوں رات انسٹا گرام فالوورز 20 لاکھ کم کیوں ہوگئے؟
-
مسجد جانے سے رضوان کو کس نے روکا؟
-
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد