January 16, 2026 | 11:48 am

پنجاب میں خواتین کیلئے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کرانے کا اعلان

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پنجاب میں خواتین کے لئے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

لاہورمیں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جس میں پنجاب کے بڑے ایونٹس کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔

صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ 11 سے 15 فروری تک کھیلتا پنجاب پنک گیمز کا انعقاد ہوگا جبکہ 7 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم میں بسنت کا تہوار بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بسنت فیسٹیول میں میوزیکل نائٹ اور فائر ورکس کے اہتمام کیا جائے گا پنجاب اسٹیڈیم میں 50 سے زائد رنگا رنگ اسٹالز لگانے جائیں گے اور فیملیز کے لیے خصوصی انتظامات ہوں گے۔

فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں 20 مختلف کھیلوں کو شامل کیا جائے گا جس میں تین ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔

اس اجلاس میں 21 سال سے کم عمر لڑکیوں کے مابین انٹر ڈویژن مقابلے کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور صوبائی وزیرنے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں اوپن ٹرائلز کرانے کی ہدایت کی ہے۔


مزید خبریں