نیشنل اسنوکر میں عبدالستار کی عمدہ کارکردگی، 133 کا بریک کھیلا
عبدالستار نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپئن شپ کا 133 کا بڑا بریک کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
چیمپئن شپ کے دوسرے روز احمر طارق، رانا عرفان، صہیب اسد، مبشر رضا، آکاش رفیق اور حسنین اختر نے راؤنڈ رابن لیگ میں سنچری بریک کھیلے۔
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن کراچی میں جاری ہے۔
ایونٹ میں عبدالستار نے (133) جبکہ احمر طارق نے (105)، رانا عرفان نے (106)، صہیب اسد نے (113)، مبشر رضا نے (111)، آکاش رفیق نے (111) اور حسنین اختر نے (105) کے سنچری بریک کھیلے۔
نتائج کے مطابق شان نعمت (اسلام آباد) نے کامران البرٹ (کے پی) کو چار، تین، آصف ٹوبہ (پنجاب) نے عامر سہیل (کے پی) کو۔ عبدالستار (سندھ) نے محمد احمد (پنجاب) کو چار، ایک۔ احمر طارق (پنجاب) نے سیف علی خان (بلوچستان) کو چار، صفر۔ رانا عرفان (پنجاب) نے اسد خان (بلوچستان) کو چار، صفر سے شکست دی۔
سلطان محمد (سندھ) نے حسنین سیاب (کے پی) کو چار، دو۔ علی رضا (سندھ) نے ایم عبداللہ (پنجاب) کو چار، ایک۔ احسن رمضان (پنجاب) نے شیخ ایم مدثر (اسلام آباد) نے چار، ایک۔ صہیب اسد (پنجاب) نے زیب خان (بلوچستان) کو چار، دو۔ مبصر رضا (پنجاب) نے خضر عزیز (سندھ) کو چار، دو سے ہرایا۔
اسی طرح کاش رفیق (کے پی) نے علی زمان خان (سندھ) نے چار، ایک۔ وسیم عباس (پنجاب) نے عبدالجاوید (اسلام آباد) کو چار، صفر۔ علی حمزہ (سندھ) نے محمد نسیم اختر (پنجاب) کو چار، دو۔ حسنین اختر (سندھ) نے غلام عباس (بلوچستان) کو چار، صفر۔ سہیل شہزاد (سندھ) نے کامران البرٹ (کے پی) کو چار، دو سے شکست دے دی۔
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے چائے کے وقفے تک 249 رنز کی برتری
-
حسن علی کا یارکشائر کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ طے
-
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے گیانا کے کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کا پوری ٹیم کو علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے: پیٹ کمنز
-
پنڈی ٹیسٹ: آخری دن کا آغاز، پاکستان کی 45 رنز کی برتری
-
سابق چئیرمین پی سی بی نسیم اشرف کی این سی اے آمد
-
پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا دن: پاکستان کے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز
-
عاقب جاوید نے ماسٹر پلان تیار کیا ہے: محسن نقوی
-
آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ تنازع بڑھنے لگا، پیٹ کمنز میڈیا سے بات کرنے کیلئے تیار
-
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
-
ثاقب خان ڈیبیو پر 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے