انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام بھی بھارتیوں کی نفرت انگیزی کا شکار
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے صدر محمد طیب اکرام بھی بھارتیوں کی نفرت انگیزی کا شکار ہوگئے۔ ہاکی انڈیا اور ایف آئی ایچ کے سابق صدر نریندر بٹرا نے سوشل میڈیا پر طیب اکرام کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ شیئر کی ہے۔
نریندر بٹرا کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام کے بھارت کے دوروں پر اعتراض ہے۔ لاہور میں پیدا ہونے والے طیب اکرام اب مکاؤ کے شہری ہیں۔
نریندر بٹرا کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ سوال اٹھانا ضروری ہے کہ طیب اکرام بار بار بھارت کا دورہ کیوں کر رہے ہیں۔
نریندر بٹرا نے مزید کہا کہ طیب اکرام کو کون بار بار بھارت آنے کی دعوت دے رہا ہے، ان دوروں کی فنڈنگ کون کر رہا اور وہ کس حیثیت سے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دیکھنے آ رہے ہیں؟
نریندر بٹرا کو طیب اکرام کے چلی میں ویمن ورلڈ کپ کے بجائے بھارت کے دورے پر بھی اعتراض ہے۔ سابق بھارتی ہاکی آفیشل نے ایف آئی ایچ کے صدر پر پاکستان کے حساس اداروں سے تعلقات کا بھی الزام لگا دیا۔
نریندر بٹرا کے مطابق الزامات میں حقیقت ہے یا نہیں لیکن اس کا کبھی کسی فورم پر جواب نہیں دیا گیا۔
نریندر بٹرا 2022 تک انڈین اولمپک ایسوشی ایشن اور ہاکی کی عالمی تنظیم ایف آئی ایچ کے صدر رہے تھے، نریندر بٹرا کو غبن کے الزام میں بھارتی سی بی آئی کی تحقیقات کا بھی سامنا رہا تھا، سی بی آئی نے دو سالہ تحقیقات کے بعد نریندر بٹرا کے خلاف کیس ختم کر دیا تھا۔
-
رونالڈو نے قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کیا شرط رکھی ہے؟
-
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے استعفیٰ دیدیا
-
آئی سی سی نے بھارت اور ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کر دیا
-
چائنا اوپن: تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر
-
کینیڈا سپر 60 میں کرکٹ کا انوکھا واقعہ، کھلاڑی و شائقین حیران
-
حیدرآبا: نیازاسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے
-
محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
قومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان، صاحبزادہ فرحان ٹی20، شاہین آفریدی ون ڈے کے کپتان مقرر
-
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
-
پرتگال ٹیم کے راتوں رات انسٹا گرام فالوورز 20 لاکھ کم کیوں ہوگئے؟
-
مسجد جانے سے رضوان کو کس نے روکا؟
-
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد