پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اس ماہ کے آخر میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سیریز کے میچز 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے، جبکہ آسٹریلوی ٹیم بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گی۔ تینوں میچز میں ٹاس شام 5 بج کر 30 منٹ پر ہوگا جبکہ پہلی گیند شام 6 بجے کرائی جائے گی۔
یہ سیریز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کا یہ مارچ، اپریل 2022 کے بعد پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا، جب اس نے پاکستان میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھی پاکستان میں تین میچز کھیلے تھے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 اپریل 2022 کو آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔
-
بھارتی نوجوان کرکٹرز نے بدتمیزی کی حدیں پار کردیں، راشد لطیف کا اظہارِ برہمی
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، کرکٹ ویب سائٹ
-
چاہتے ہیں بھارت کیخلاف فائنل ایسا ہو جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں: کوچ پاکستان فٹبال ٹیم
-
ایف ای آئی تھری اسٹار ایکویسٹرین ایونٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے عثمان خان کی نمایاں کارکردگی
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان کی زمبابوے کیخلاف 51 رنز فتح
-
جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب
-
پاکستان کا 2035 تک آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے حصول کیلئے پلان کیا ہوگا؟
-
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستانی بیٹر سائرہ جبین انجری کے باعث ایونٹ سے باہر
-
سابق فاسٹ بولر عبدالرؤف نے بھارتی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی کو پاگل شخص قرار دیا
-
آئی سی سی نے 2035 تک بڑے مینز کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کی منظوری دے دی
-
ایران کی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کا آئندہ ہفتوں میں دورۂ پاکستان متوقع
-
قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود ’صائم ایوب‘ ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل رہے