January 14, 2026 | 10:33 am

پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے اشتہار جاری کردیا

فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو فروخت کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اشتہار جاری کردیا۔

پی سی بی نے ملتان کی بڈز کے لیے خواہشمند پارٹیز کو مدعو کرلیا جو ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بڈ کرسکتی ہیں۔

ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔ پی سی بی کے مطابق تکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت کی ہیں، اس بار پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں ہوں گی جس میں حیدر آباد اور سیالکوٹ کی ٹیم بھی شامل ہے۔