پی سی بی کا جنوبی افریقہ کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جس کا آغاز 10 فروری سے ہوگا۔
فاطمہ ثنا دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی جبکہ یہ سیریز جون میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
دورے کے دوران ٹیم مینٹور وہاب ریاض ہوں گے، جن کی معاونت تجربہ کار کوچنگ اسٹاف کرے گا، جس میں عمران فرحت (بیٹنگ کوچ)، امید آصف (فاسٹ بولنگ کوچ)، عبد الرحمن (اسپن بولنگ کوچ) اور عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سیریز سے قبل تربیتی کیمپ یکم جنوری سے کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی میچز 10 سے 16 فروری کے دوران پوچیفسٹروم، بینونی اور کمبرلے میں کھیلے جائیں گے، جو تمام ڈے نائٹ ہوں گے۔ اس کے بعد پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل کمبرلے میں 50 اوورز کا وارم اپ میچ کھیلے گی جو دن میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کے تین میچز 22 فروری سے یکم مارچ کے درمیان بلیم فونٹین، سینچورین اور ڈربن میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 22 فروری کو دن میں ہوگا جبکہ دوسرا ون ڈے 25 فروری کو ڈے نائٹ اور تیسرا میچ یکم مارچ کو دن میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویمنز ٹیم جنوری 2021 کے بعد پہلی بار دو طرفہ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہی ہے۔ اس سے قبل فروری 2023 میں پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن اور پارل میں میچز کھیلے تھے۔
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے چائے کے وقفے تک 249 رنز کی برتری
-
حسن علی کا یارکشائر کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ طے
-
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے گیانا کے کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کا پوری ٹیم کو علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے: پیٹ کمنز
-
پنڈی ٹیسٹ: آخری دن کا آغاز، پاکستان کی 45 رنز کی برتری
-
سابق چئیرمین پی سی بی نسیم اشرف کی این سی اے آمد
-
پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا دن: پاکستان کے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز
-
عاقب جاوید نے ماسٹر پلان تیار کیا ہے: محسن نقوی
-
آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ تنازع بڑھنے لگا، پیٹ کمنز میڈیا سے بات کرنے کیلئے تیار
-
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
-
ثاقب خان ڈیبیو پر 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے