آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر بھارت کے خلاف آنے والی سیریز کے بعد تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوں گی۔
35 سالہ ایلیسا ہیلی نے 2010 میں کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 295 انٹرنیشنل میچز میں 7 ہزار سے زائد رنزبنائے اور وکٹوں کے پیچھے 275 آؤٹ کیے۔
خاتون کرکٹر نے 2023 میں فل ٹائم کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، وہ 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز کا حصہ رہیں۔
ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک کی اہلیہ ہیں۔
ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ میں ملے جلے احساسات کے ساتھ بھارت کے ساتھ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہی ہوں، میں ابھی آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہوں لیکن مقابلے کا پہلو شاید کھو دیا ہے اس لیے یہ ریٹائرمنٹ کا اچھا وقت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا تو حصہ نہیں ہوں گی لیکن ہوم گراؤنڈز پر بھارت کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلوں گی۔
-
تین بہنوں کا منفرد اعزاز، ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
-
سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ
-
انور علی نے کوچنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے ہرا دیا
-
وکٹ کیپر ’’غاز ی غوری‘‘ پاکستان کرکٹ کلب زون 6 کے نئے ٹیسٹ کرکٹر
-
تیسرا ٹیسٹ: پہلے دن پاکستان پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آوٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 156 رنز
-
رضا اللّٰہ نے ڈیبیو میچ کے پہلے ہی اوور میں وکٹ لے لی
-
پاکستانی بیٹرز بیٹنگ سیکھ لیں، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، ٹیم کی خراب بیٹنگ پر محمد یوسف برہم
-
فاسٹ بولر شاہین آفریدی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے
-
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان اور کوریا کے درمیان سیمی فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا
-
برمنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ
-
ایشین گیمز: محسن نقوی پر بھارتی میڈیا کی تنقید، راجیو شکلا نے حقیقت بتا دی