یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک ملکی حالات بیان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں
یوکرین کی معروف ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے بعد اپنے ملک کے حالات بیان کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔
مارتا کوستیوک نے میچ کے بعد کہا کہ وہ یوکرائن کے بارے میں کچھ کہنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ روزانہ دل میں درد کے ساتھ کھیلتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرائن میں ہزاروں لوگ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور ہزاروں لوگ بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں۔
یوکرینی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے سخت سرد موسم میں بھی لوگوں کو گرم پانی میسر نہیں۔
مارتا کوستیوک نے جذباتی انداز میں کہا کہ ان کی بہن رات کو تین کمبل اوڑھ کر سوتی ہے کیونکہ ان کا گھر بہت زیادہ ٹھنڈا رہتا ہے۔
مارتا کوستیوک کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت بے حد تکلیف دہ ہے اور میں روزانہ اپنے دل میں درد کے ساتھ کھیلتی ہوں۔
خیال رہے کہ برسبین اوپن کے فائنل میں عالمی نمبر ون کھلاڑی ارینا سبالنکا اور مارتا کوستیوک کے درمیان زور دار میچ دیکھنے میں آیا جسے بیلاروس کی ارینا سبالنکا نے مارتا کوستیوک کے خلاف 6 ، 4 اور 6 ، 3 سے جیت لیا۔
-
کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے نا اہل
-
برمنگھم ٹیسٹ: تیسرے دن کا آغاز، پاکستان کو برتری ختم کرنے کیلئے مزید 268 رنز درکار
-
صائم ایوب کو سی پی ایل سے واپس بلا کر ٹیسٹ کھلانے پر ناصر حسین شدید برہم
-
امام الحق اور محمد رضوان کیخلاف سائبر کرائم ایجنسی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
-
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا سامنا کون کرے گا؟ فیصلہ آج ہوجائے گا
-
کوشش ہے وقار یونس کی طرح کامیابیاں حاصل کروں: رضا اللہ
-
انگلش ٹیم کی کوچ ساہ ٹیلر نے سعد بیگ کو وکٹ کیپنگ کے گُر سکھائے
-
ایجبسٹن ٹیسٹ کا دوسرا دن: پاکستان کے 2 وکٹوں پر 52 رنز، 268 کا خسارہ باقی
-
یو ایس اوپن ٹینس: ویمن ایونٹ، 51 برس بعد پہلی مرتبہ ٹاپ فور سیڈڈ کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
این سی سی آئی اے میں پیشی، رضوان، امام الحق نے جواب کیلئے مزید وقت مانگ لیا
-
برمنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ کا 23 رنز کی برتری کیساتھ دوسرے دن کا آغاز