January 10, 2026 | 11:57 am

پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کب سے ہوں گے؟

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کی مزید دو ٹیمیں تو سامنے آگئی ہیں بس اب ڈرافٹ کا انتظار ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کی ڈرافٹ 30 جنوری کو ہونے کا امکان ہے اور پی ایس ایل منجمنٹ نے ڈرافٹ کے حوالے پلاننگ شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل منجمنٹ کا ڈرافٹ سے قبل تمام معاملات جلد ختم کرنے کی منصوبہ بندی ہے پھر ڈرافٹ کا وینیو اور تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 11 ڈرافٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک روز کے وقفے میں ہوگی۔

واضح رہے کہ اس ڈرافٹ میں تمام 8 فرنچائزز مالکان کوچز اور دیگر نمائندے شریک ہوں گے۔

علم میں رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے علاوہ اب 11 ویں ایڈیشن سے سیالکوٹ اور حیدرآباد کی ٹیموں کی بھی شمولیت ہوگئی ہے۔