December 08, 2025 | 02:28 pm

آئی سی سی نے بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔ بھارتی ٹیم پر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف 3 دسمبر کو رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرائے تھے، میچ ریفری رِچی رچرڈسن نے بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کی تصدیق کی۔

آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم پر کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ہر اوور کم ہونے پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔کپتان کے ایل راہول نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی۔

یاد رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈت میچز کی سیریز میزبان بھارت نے 2-1 سے اپنے نام کی۔