شکیب الحسن کا جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کرنے کا انکشاف
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ بنگلا دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن نے جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
سابق کپتان شکیب الحسن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں نے سرے کی جانب سے میچ میں 70 سے زائد اوورز کیے اور میرا خیال ہے کہ میں نے تھوڑی بہت جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ میں چار روزہ میچ سرے کی جانب سے سمر سیٹ کے خلاف کھیل رہا تھا اور میں نے اپنے کیرئیر میں کبھی ٹیسٹ میچ میں 70 اوورز نہیں کیے۔
شکیب الحسن نے کہا کہ میں لمبی بولنگ کر کے بہت تھک چکا تھا کیونکہ میں نے پاکستان کے خلاف بیک ٹو بیک ٹیسٹ میچز کھیلے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شکیب الحسن نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی اور پھر میں چار روزہ کرکٹ کی طرف چلا گیا۔
سابق کپتان نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ امپائر مجھےو ارننگ دیں گے لیکن انہوں نے قانون کے مطابق کام کیا اور پھر رپورٹ کیے جانے پر میں نے شکایت بھی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ میں بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ میں فیل ہو گیا پھر میں نے دوبارہ ٹیسٹ دیا اور کلیئر ہوا۔
یاد رہے کہ شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو 2024 میں غیر قانونی قرار دیا گیا تھا، ان کے باولنگ ایکشن کو انگلش کاؤنٹی سر ے کی جانب سے کھیلتے ہوئے غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔
شکیب الحسن کو غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطل کر دیا گیا تھا، ان کا دسمبر 2024 میں لف برو یونیورسٹی میں باولنگ ٹیسٹ ہوا تھا۔
-
محمد رضوان کا سائبر کرائم انویسٹی گیشن کو بھیجے گئے خط کا متن سامنےآگیا
-
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد محمد عباس کی ڈربی شائر میں واپسی
-
اسٹیو اسمتھ کا ایشز میں شرکت سے متعلق بڑا بیان
-
بابر اعظم کا ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ
-
جاپان میں ایشین گیمز سے قبل رہائش کا سنگین بحران پیدا ہوگیا
-
گریٹ نارتھ رن کے دوران دو 25 سالہ رنرز چل بسے، منتظمین
-
ٹیم پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے پُرجوش ہے، ای سی بی سیکیورٹی وفد کی اجلاس کے دوران گفتگو
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ٹیم پر سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
-
ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت میں کھیلنے سے متعلق بھارت کا بیان
-
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی
-
انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا
-
ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی