انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان جیفری بائیکاٹ اپنی ٹیم پر برس پڑے
ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کھانے پر سابق انگلش کپتان جیفری بائیکاٹ اپنی ٹیم پر برس پڑے۔
سابق کپتان جیفری بائیکاٹ کہتے ہیں کہ بین اسٹوکس اور برینڈن میکلم سمجھتے ہیں کہ صرف انہیں ماڈرن ٹیسٹ کرکٹ کا علم ہے مگر ہمیں اب انہیں سننا بند کر دینا چاہیے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم غیر ذمہ دار اور بے کار ہے۔
جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ برسبین میں ایک ڈروانا شو پیش کیا گیا، اس بیٹنگ اور باولنگ کے ساتھ انگلینڈ کرکٹ ٹیم جیت نہیں سکتی۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کوئی رکن اپنے کیمپ کے علاوہ کسی کی سننے کے لیے تیار نہیں ہے، ٹیسٹ کرکٹ تبدیل ہو گئی ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ صرف انہیں ہی مادڑن ڈے ٹیسٹ کرکٹ کا علم ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ کا ہر سپورٹر یہ جاننا چاہتا ہے کہ ہیری بروک کے دماغ میں کیا چل رہا ہے کیونکہ وہ آسٹریلیا کی پچز پر اپنے پیروں کو حرکت میں ہی نہیں لا رہا۔
واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلیا نے پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز کا تیسرا میچ 17 دسمبر سے ایڈیلیٹ میں کھیلا جائے گا۔
-
محمد رضوان کا سائبر کرائم انویسٹی گیشن کو بھیجے گئے خط کا متن سامنےآگیا
-
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد محمد عباس کی ڈربی شائر میں واپسی
-
اسٹیو اسمتھ کا ایشز میں شرکت سے متعلق بڑا بیان
-
بابر اعظم کا ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ
-
جاپان میں ایشین گیمز سے قبل رہائش کا سنگین بحران پیدا ہوگیا
-
گریٹ نارتھ رن کے دوران دو 25 سالہ رنرز چل بسے، منتظمین
-
ٹیم پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے پُرجوش ہے، ای سی بی سیکیورٹی وفد کی اجلاس کے دوران گفتگو
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ٹیم پر سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
-
ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت میں کھیلنے سے متعلق بھارت کا بیان
-
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی
-
انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا
-
ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی