برطانیہ کے لینڈو نورس نے فارمولا ون کا ٹائٹل جیت لیا
برطانوی ڈرائیور لینڈو نورس نے ابوظہبی میں ہونے والی سال کی آخری ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپن کی چار سالہ بالادستی ختم کردی۔
ابوظہبی میں ہونے والی سال کی آخری فارمولا ون ریس، ابوظہبی گراں پری میں ڈرائیورز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔
نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپن نے ایک گھنٹے، چھبیس منٹ اور سات سیکنڈز میں ریس مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی لیکن وہ مسلسل پانچویں مرتبہ چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے سے محروم رہے۔
اوسکر پیاستری ابوظہبی گراں پری میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ابوظہبی میں تیسرے نمبر پر آنے والے 26 سالہ لینڈو نوریس نے دو پوائنٹس کے فرق سے 2025 فارمولا ون چیمپئن شپ اپنے نام کرلی، انہوں نے 423 پوائنٹس کے ساتھ یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
میکس ورسٹاپن 421 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، یہ لینڈو نوریس کے کیریئر کا پہلا فارمولا ون چیمپئن شپ ٹائٹل ہے۔
-
دورہ انگلینڈ کےبعد کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا شاندار استقبال
-
محمد رضوان کا سائبر کرائم انویسٹی گیشن کو بھیجے گئے خط کا متن سامنےآگیا
-
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد محمد عباس کی ڈربی شائر میں واپسی
-
اسٹیو اسمتھ کا ایشز میں شرکت سے متعلق بڑا بیان
-
بابر اعظم کا ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ
-
جاپان میں ایشین گیمز سے قبل رہائش کا سنگین بحران پیدا ہوگیا
-
گریٹ نارتھ رن کے دوران دو 25 سالہ رنرز چل بسے، منتظمین
-
ٹیم پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے پُرجوش ہے، ای سی بی سیکیورٹی وفد کی اجلاس کے دوران گفتگو
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ٹیم پر سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
-
ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت میں کھیلنے سے متعلق بھارت کا بیان
-
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی
-
انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا