روہت نے جس کا مذاق بنایا اُسی بولر کا میچ جتوانے میں اہم کردار
سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے جنوبی افریقا کے مقابل تیسرا میچ اور سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بولر کلدیپ یادیو کا خوب مذاق بنایا۔
وشاکھاپٹنم میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا میچ کھیلا گیا، کلدیپ یادیو نے شاندار بولنگ کی اور سب سے کم اوسط رنز دے کر 4 وکٹ اپنے نام کیں۔
میچ کے دوران کلدیپ یادیو نے لونگی اینگیڈی کی وکٹ لینے کےلیے 3 بار ریویو لینے کی ضد کی لیکن روہت شرما کے اشاروں اور ویرات کوہلی کی ہنسی کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔
کلدیپ یادیو نے جنوبی افریقی بیٹر کے مقابل 3 بار ڈی آر ایس لینے کی کوشش کی مگر روہت شرما اور کوہلی نے اُن کی بات نہیں مانی۔
روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بار بار ریویو سے منع کرنے سے میچ کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی، اس دوران ٹیم کے اسٹار بیٹر روہت کا ساتھ دیتے دکھائی دیے۔
بھارتی کپتان نے بولر کو ایک موقع پر ’چل واپس جا‘ تک کہہ دیا، دوسرے بار انہوں نے بولر سے کہا کہ ’کیا گیند کے پیڈ پر لگنے سے ہی آؤٹ مل جائے گا؟‘، جب کلدیپ یادیو نے ضد دکھائی تو روہت نے ’نو ریویو‘کا واضح اشارہ کردیا۔
میچ کے 43ویں اور 45ویں اوور کے دوران ہونے والے اس ڈی آر ایس ڈرامے کے دوران بھارتی کپتان کے بار بار انکار، ویرات کوہلی کی ہنسی اور کپتان کے ایل راہول کے دوسری طرف منہ کرنے پر کلدیپ یادیو حیران کھڑے رہ گئے۔
میچ میں اینگیڈی کی وکٹ بہرحال کلدیپ یادیو کے حصے میں آئی، چوتھے بار میں ریویو لیا گیا تو وکٹ اُنہیں مل گئی، یہ اُن کی میچ میں چوتھی وکٹ ثابت ہوئی۔
میچ کے دوران یہ صورتحال پیدا ہونے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ سیریز کے دوران ٹیم کے کپتان کے ایل راہول ہیں لیکن میدان میں فیصلے اب بھی روہت شرما کر رہے ہیں۔
-
پریزیڈنٹ ٹرافی میں ایس این جی پی ایل کے نام ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ
-
بابر اور رضوان کو ماڈرن کرکٹ میں اپنی اہلیت پر سوچنا چاہیے: رانا نوید کا بی بی ایل واقعے پر تبصرہ
-
محسن نقوی کا پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے لیے خوشخبریوں کا عندیہ
-
زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کورٹنی والش کی خدمات حاصل کرلی
-
پی ایس ایل سیزن 11سے متعلق گورننگ کونسل کا اجلاس
-
اسٹیواسمتھ کا بابراعظم کواسٹرائیک نہ دینے کیلئے سنگل لینے سے گریز
-
ساف فٹسال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیدی
-
انڈین اوپن بیڈمنٹن، بھارت میں انتظامات و سہولتوں پر تنقید
-
بگ بیش لیگ: اسٹیو اسمتھ کی برق رفتار سنچری، ٹیم کو کامیابی دلوادی
-
مائیک ہیسن کے فیملی کے ہمراہ لاہور کے سیر سپاٹے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ
-
انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلش ٹیم نے پاکستان کو 37 رنز سے ہرا دیا