محسن نقوی کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
اُنہوں نے کھلاڑیوں کے جذبے، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ کھیلتے رہے تو مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے مستقل مزاجی اور اتحاد کے ذریعے مزید کامرانیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ دوستی اور باہمی احترام کا پل ہے، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم کرکٹ کی درخشاں روایات کی پاسداری جاری رکھے گی۔
عشائیہ میں عثمان واہلہ، عاقب جاوید اور آئی جی اسلام آباد علی ناصر بھی شریک ہوئے۔
-
عثمان خان پی ایس ایل تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پلیئر بن گئے
-
کرکٹ مجموعی کارکردگی کا نام ہے، ہر میچ ون مین شو نہیں ہوسکتا، محمد علی
-
فرحان یوسف نے پہلے پریکٹس سیشن میں ہی متاثر کیا، کوچ اوٹس گبسن
-
پشاور زلمی کے علی رضا کی ہیٹ ٹرک، قومی ریکارڈ بھی بنادیا
-
اعظم خان کی اپنا وزن کم کرنے سے متعلق دلچسپ تشبیہ
-
نواز کے حوالے سے کارروائی آئی سی سی نے شروع کی، وہ ہی مکمل کرے گی: ترجمان پی سی بی
-
اسمتھ کی سنچری کے جواب میں عثمان کی سنچری، کنگزمین نے سلطانز کو شکست دے دی
-
پی ایس ایل میچز فلڈ لائٹس میں کرانے پر پی سی بی سے جواب طلب
-
نشہ آور شے استعمال کرنے کا معاملہ، پی سی بی کا محمد نواز کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
-
پی ایس ایل 11: پشاور کی 8ویں فتح، کراچی کو 7 وکٹوں سے شکست
-
پی ایس ایل میں ابھرتا ستارہ، سمیر منہاس کی نظریں قومی ٹیم پر مرکوز
-
ساف ویمنز چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا بھارت نہ جانے کا فیصلہ

