October 18, 2025 | 01:14 pm

ٹرائی نیشن سیریز: افغانستان کے پاکستان آنے سے انکار پر پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ

رپورٹ: ایاز اکبر یوسفزئی۔۔۔ تین ملکی سیریز کھیلنے کے لیے افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  ٹرائی سیریز اب پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرائی سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے اور نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

علم میں رہے کہ پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان کررکھا ہے جو 17 سے 29 نومبر تک پنڈی اور لاہور میں کھیلی جانی تھی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں افغانستان شریک نہیں ہو گا۔

مزید خبریں