October 18, 2025 | 09:49 am

افغانستان نے ٹرائی نیشن سیریز کیلئے پاکستان آنے سے منع کردیا

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان 17 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی تین ملکی سیریز میں شرکت کرنے سے افغانستان نے انکار کردیا ہے۔

اس اہم پیش رفت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں۔

ترجمان پی سی بی نے واضح کیا کہ اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا اور سہ ملکی سیریریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔

علم میں رہے کہ پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان کررکھا ہے جو 17 سے 29 نومبر تک پنڈی اور لاہور میں کھیلی جانی ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں افغانستان شریک نہیں ہو گا۔