October 17, 2025 | 12:12 pm

حکومت نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کا نوٹس لے لیا

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پاندی کا حکومت نے نوٹس لے لیا۔

حکومت نے اعلیٰ سطح کی انکوائری کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازع فیصلےکی وجوہات اورمحرکات کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔

ذرائع کےمطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو انکوائری رپورٹ سےوزارتِ بین لصوبائی رابطہ کوآگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نےسلمان بٹ پرتاحیات پابندی عائد کی تھی جس پر سلمان بٹ نے فیڈریشن کے الزامات کو بے بنیاد اور انتقامی قرار دیا تھا۔