October 11, 2025 | 02:17 pm

بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے: جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے جس کے لیے آج دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے۔

ایڈن مارکرم نے کہا کہ یہاں پر اسپنرز کے لئے پچز سازگار ہوں گی جس کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے اسپنرز کو کھیلنے پر فوکس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا گزشتہ سیزن اچھا رہا ہے اور اب نئے سیزن کے لیے ہم بہت پرجوش ہیں۔

جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ٹیمبا باووما ہمارے لیڈر ہیں ظاہری بات ہیں انہیں مس کریں گے۔

دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 20 وکٹیں لینا ضروری ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ مردہ وکٹ بناکر دونوں ٹیمیں چھ چھ سو رنز کریں تو ہوم ٹیم کو فائدہ نہیں ہوگا۔

شان مسعود نے بتایا کہ ساجد خان وائرل انفیکشن سے صحتیاب ہوئے ہیں ،فائنل الیون میں انہیں شامل کرنے کے لئے ابھی وقت ہے وہ ہمارے مین بولر ہیں ۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی ونر ہے نئے سیزن کا آغاز انہیں سے کھیل کر کررہے ہیں جو ہمارے لئے بہترین موقع ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے کے لیے کل سے میدان میں اتر رہی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقی کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقی کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم این سی اے میوزیم گئے جہاں انہیں کپتان شان مسعود نے میوزیم میں موجود ٹرافیز کے بارے میں بتایا۔

مزید خبریں