جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل
رپورٹ: سید یحییٰ حسینی۔۔۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے کے لیے کل سے میدان میں اتر رہی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم سات بیٹس مینوں دو فاسٹ بولر اور دو اسپنر کے ساتھ اترنے کی حکمت عملی اپنائے گی۔
وائرل فیور کے سبب دائیں ہاتھ کے اسپنر ساجد خان کی جگہ آصف آفریدی گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنیں گے، 38سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے 57 فرسٹ کلاس میچوں میں 25.49کی اوسط سے 198وکٹیں حاصل کی ہیں۔
آصف آفریدی کے ساتھ تجربے کار اسپنر ہوں گے،39سال کے نعمان علی جنہوں نے 19ٹیسٹ میں 24.75کی اوسط سے 83 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
فاسٹ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں،31ٹیسٹ میں 116وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر کے نئی گیند پارٹنر حسن علی ہوں گے۔
24ٹیسٹ میں 80 وکٹیں لینے والے دائیں ہاتھ کے تیز بولر حسن علی نے اپنا آخری ٹیسٹ جنوری 2024میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلا تھا۔ پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز امام الحق اور عبداللہ شفیق کریں گے۔
جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے گیارہ کھلاڑی یہ ہوں گے، امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود ( کپتان) بابر اعظم ، سعود شکیل ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی ، نعمان علی اور آصف آفریدی۔
-
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
-
قومی اسکواڈ آج سے انگلینڈ کیخلاف بھرپور پریکٹس سیشن کرے گا
-
انگلینڈ کی خشک پچز پاکستان کے اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں: سعود شکیل
-
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز، جیمی اسمتھ فارم کی بحالی کے لیے پُرامید
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم آج ویلز کیخلاف اہم میچ کیلئے میدان میں اترے گی
-
پاکستان گولڈ کی پاکستان وائٹس کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی، فائنل میں گرینز سے مقابلہ
-
’شاید یہ میرا آخری سال ہو‘ رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا
-
لاپتہ ہونے والا پالتو کتا مل گیا، شاہد آفریدی خوش
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح