پاکستان، جنوبی افریقا کی پہلے ٹیسٹ کیلئے دوسرے روز بھی تیاریاں
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کی دوسرےروز بھی قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے لیے تیاریاں جاری رہیں، کھلاڑیوں نے دوپہر کے وقت ٹریننگ میں حصہ لیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاریاں جاری ہیں، دونوں ٹیموں نے دوسرے روز دوپہر میں ٹریننگ میں شرکت کی۔
3 گھنٹے تک جاری رہنے والی پریکٹس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور مشقیں کیں، شاہین آفریدی، حسن علی اور خرم شہزاد نے اسکوائر کی پریکٹس پچ پر بیٹرز کا خوب امتحان لیا۔
بابر اعظم، شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے فاسٹ بولرز کے ساتھ ساتھ اسپن بولرز کے خلاف بھرپور پریکٹس کی، کوچز نے بیٹنگ کے ساتھ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی بھی ٹریننگ کرائی۔
دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم نے بھی خوب مشقیں کیں، اُن کے فاسٹ بولرز نے بھی اسکوائر کی پچ پر پریکٹس کی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ہفتے کو صبح کے سیشن میں ٹریننگ کریں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر
-
نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرینز کی پاکستان گولڈ کے خلاف 128 رنز سے فتح