October 10, 2025 | 08:27 pm
سابق صدر پی بی ایس اے اصغر ولیکا کراچی میں انتقال کر گئے
پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے ) کے سابق صدر اصغر ولیکا کراچی میں انتقال کر گئے۔
پی بی ایس اے کے مطابق اصغر ولیکا کافی عرصے سےعلیل تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 78 سال تھی۔
اصغر ولیکا آئی بی ایس ایف کے سینئر نائب صدر اور ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈز کے صدر بھی رہے ہیں۔
اصغر ولیکا نے پاکستان میں 5 بار ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کرائی۔ 1994ء میں اصغر ولیکا کے دور میں پاکستان نے پہلی بار اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتا تھا۔
1994ء میں محمد یوسف نے جوہانسبرگ میں ورلڈ ٹائٹل جیتا تو اصغر ولیکا پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔
رنگ برنگی گیندوں کے کھیل میں کئی رنگ سجانے والے اصغر ولیکا سادہ سی زندگی گزار کر دنیا سے رخصت ہو گئے۔
مزید خبریں
-
آسٹریلیا سیریز: محمد رضوان کی جگہ نئے وکٹ کیپرز کو آزمانے کا امکان
-
طاہر زمان ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ کے عہدے پر فائز
-
وسیم اکرم اور مصباح الحق فریضۂ حج کی سعادت کیلئے روانہ
-
ہم نے رنز کرنے ہیں نڈر اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے: وہاب ریاض
-
صاحبزادہ فرحان کو دمبولا سکسرز نے اپنا آئیکون پلیئر سائن کرلیا
-
فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی شہریت حاصل کرلی
-
ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو ہٹانے کا فیصلہ
-
سلمان علی آغا کو سلہٹ ٹیسٹ میں غصہ مہنگا پڑگیا
-
شکست سے میں اور ٹیم بھی دلبرداشتہ ہیں: شان مسعود
-
بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان
-
شان مسعود نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچز میں شکست کی وجہ بتا دی
-
پاکستانی کوہ پیماء سہیل سخی کا کارنامہ