October 08, 2025 | 02:13 pm

محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کا مسئلہ حل کردیا

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کردیے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے افغانستان کی فٹبال ٹیم کو ویزے جاری نہ کیے جانے کے معاملے کا آج ہی نوٹس لیا تھا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر محسن نقوی نے بتایا کہ افغانستان کی ٹیم کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ 9 اکتوبر کو شیڈولڈ ہے تاہم 7 اکتوبر کی شام تک افغانستان فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں ہوئے تھے۔

گزشتہ روز افغانستان فٹبال ٹیم کے  تین پلیئرز اور دس آفیشلز کو پاکستان کے ویزے جاری ہوئے تھے، انہیں کابل میں سفارتخانے میں بائیو میٹرکس کرانے کے بعد ویزے جاری کردیے گئے تاہم افغانستان فٹبال ٹیم کے اکثر پلیئرز افغانستان سے باہر مقیم ہیں اور ان کو ویزے جاری نہیں ہوسکے۔