بھارتی لیگ کی پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ کو خریدنے کی بڑی آفر، کرکٹرز کا بکنے سے انکار
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ بھارتی لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے آسٹرلیا کے کرکٹرز کو ڈالرز کا لالچ دیا مگر کرکٹرز نے ڈالروں کے بجائے نیشنل ڈیوٹی کو ترجیح دی۔
اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو آسٹریلوی کرکٹرز کو آسٹریلوی کرکٹ چھوڑنے کے لیے 10 ملین ڈالرز کی پیشکش کی گئی، کرکٹرز کو تقریبا 10 ملین ڈالرز کا سالانہ دینے کا کہا گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو کل وقتی اورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے پیشکش کی گئی مگر ان دونوں نے بھارتی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ان کرکٹرز کو پیشکش بھارتی پریمئیر لیگ کے ایک ٹیم گروپ نے رواں برس کے آغاز میں کی، کرکٹرز نے بھارت کے ٹیم گروپ کو بتایا کہ ان کی ملک سے مکمل کمٹ منٹ ہے۔
آسٹریلوی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نیشنل کنٹریکٹس سے سال میں 1.5 ملین ڈالرز کماتے ہیں، پیٹ کمنز کپتانی کا الاؤنس ڈال کر تقریبا 3 ملین ڈالرز کماتے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا نے انکشاف کیا کہ ڈالروں کی پیشکش کا انکشاف بگ بیش لیگ کو پرائیویٹائز کرنے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ہوا اس اجلاس میں کہا گیا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی مالی معاملات میں کس قدر کمزوری پائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ 2023 میں انگلینڈ کے جوفرا آرچر کو بھارتی لیگ کی ایک ٹیم نے پیشکش کی تھی اور آرچر کو ایک سال کے لیے 7.5 ملین ڈالرز کی آفر کی گئی تھی جو انہوں نے قبول کرنے منع کردیا تھا۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان