جنوبی افریقہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا جبکہ دوسرا گروپ اب سے تھوڑی دیر میں لاہور پہنچے گا۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کو سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کا پہلا میچ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان روانگی سے قبل پریٹوریا میں جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم کا مختصر کیمپ لگایا گیا جہاں ٹیم نے اسپن کو کھیلنے پر فوکس کیا۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تین اسپنرز ہیں اور وہ چیلنج کرتے ہیں، ان کا رول ہمارے لیے بڑا اہم ہوگا۔
پاکستان نے جنوبی افریقی ٹیم کو دونوں ٹیسٹ میچز میں اسپن کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لیے ٹیم میں ابرار احمد، ساجد خان، نعمان علی اور آصف آفریدی کو اہم ہتھیار سمجھا جارہا ہے۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان