October 07, 2025 | 03:47 pm

آئی سی سی نے پلیئر ز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز اور ویمنز دونوں کٹیگری کے پلیئر ز آف دی منتھ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

خواتین کی کٹیگری میں پاکستان کی بیٹر سدرا امین پلئیر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئیں ہیں جبکہ بھارت کی سمریتی مندھنا اور جنوبی افریقہ کی تذمین برٹس کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز پلئیر آف دی منتھ کے لیے بھارت کے ابھیشک شرما اور کلدیپ یادیو پلئیر آف دی منتھ کے لئے نامزد ہوئے ہیں جبکہ زمبابوے کے برائن بینٹ کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں کی نامزدگی ستمبر کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔