پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائیر کے میچ پر سوالیہ نشان لگ گیا
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائیر کا میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈولڈ ہے مگر تاحال افغانستان فٹبال ٹیم کو پاکستان کے ویزے ملنے کا مسئلہ اب تک حل نہ ہوسکا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آج صرف تین پلیئرز اور دس آفیشلز کو پاکستان کے ویزے جاری ہوئے ہیں اور وہاں صرف ان افراد کو ویزے جاری ہوئے جو کابل ایمبیسی میں بائیو میٹرک کے لیے پہنچے تھے۔
افغانستان سے باہر مقیم ٹیم کے پلیئرز کو پاکستان کے ویزے جاری نہیں ہوسکے کیونکہ افغانستان فٹبال فیڈریشن نے بیرون ملک مقیم پلیئرز کے لئے بھی انٹرویو اور بائیو میٹرک کا مقام افغانستان درج کیا تھا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف) کے ذرائع کا بتانا ہے کہ ویزوں کا مسئلہ افغانستان کی جانب سے تاخیر سے درخواست اور غلط مقام درج کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
افغانستان فٹبال حکام نے 27 ستمبر کو پاکستان کے ویزوں کی درخواست جمع کرائی تھی اور ویزوں کا ریفرنس نمبر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو دو اکتوبر کو بھیجا گیا تھا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن اس معاملے پر ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) سے رابطے میں ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف نے اے ایف سی کو تاخیر میں افغانستان حکام کی غلطی سے آگاہ کردیا ہے۔
پی ایف ایف کے ذرائع کے مطابق افغانستان کا تاخیر سے ویزہ اپلائی کرنا اے ایف سی کمپیٹیشن ریگولیشن کی خلاف ورزی ہے۔اے ایف سی قوانین کے مطابق تینوں کو میزبان ملک کا ویزا کم از کم 30 روز قبل حاصل کرنا ہوتا ہے۔
ذرائع پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن اب بھی معاملہ حل کرانے کے لیے کوشش کررہی ہے اور اگر میچ نہ ہوا تو پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) افغانستان کی غلطی کی بنیاد پر واک اوور کا کیس اپلائی کرے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اے ایف سی موجودہ صورتحال میں ری شیڈول اور واک اوور دونوں آپشنز پر غور کرسکتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن بقیہ پلیئرز کے لیے ویزہ آن ارائیول کی کلیئرنس لینے کے لیے بھی کوشش کررہی ہے۔
-
دورہ بھارت کے دوران شائے ہوپ ایوارڈز کے وزن سے پریشان
-
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مائیک ہیسن کو ذمےداریاں سونپے جانے کا امکان
-
لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر سے زمبابوین کرکٹرز ٹریننگ کے بعد وطن روانہ
-
بابراعظم آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں معاذ صداقت اور سلمان مرزا کی بہتری
-
ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پاکستان ہاکی لیگ کی لانچنگ تقریب آج ہوگی
-
ڈربن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 214 رنز سے ہرادیا
-
دورہ آسٹریلیا کیلئے انگلینڈ وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
-
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کامیاب، سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام
-
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ اضافہ

