پاکستان روانگی سے قبل جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا اسپن کو کھیلنے پر فوکس
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان روانگی سے قبل پریٹوریا میں جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم کا مختصر کیمپ لگایا گیا جہاں ٹیم نے اسپن کو کھیلنے پر فوکس کیا۔
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ نے اسپنرز کےخلاف کھیل کر خود کو تیار کیا۔
اس حوالے سے پاکستان روانگی سے قبل کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ جب آپ ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہوں تو جیسی چاہیں آپ وکٹ تیار کرتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کی طرح ہی سب کچھ ہوگا۔
ایڈن مارکرم نے کہا کہ ایسی پچز پر پھر دونوں ٹیموں کے بیٹرز کے لیے مشکل پیش آتی ہے بہرحال ہم اپنے اسکواڈ سے خوش ہیں اور کنڈیشنز جیسی بھی ہوں ہمیں اپنا کام کرنا ہے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تین اسپنرز ہیں اور وہ چیلنج کرتے ہیں، ان کا رول ہمارے لیے بڑا اہم ہوگا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی آج رات گئے لاہور پہنچیں گے اور دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقی ٹیم کو دونوں ٹیسٹ میچز میں اسپن کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لیے ٹیم میں ابرار احمد، ساجد خان، نعمان علی اور آصف آفریدی کو اہم ہتھیار سمجھا جارہا ہے۔
-
محمد رضوان کا سائبر کرائم انویسٹی گیشن کو بھیجے گئے خط کا متن سامنےآگیا
-
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد محمد عباس کی ڈربی شائر میں واپسی
-
اسٹیو اسمتھ کا ایشز میں شرکت سے متعلق بڑا بیان
-
بابر اعظم کا ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ
-
جاپان میں ایشین گیمز سے قبل رہائش کا سنگین بحران پیدا ہوگیا
-
گریٹ نارتھ رن کے دوران دو 25 سالہ رنرز چل بسے، منتظمین
-
ٹیم پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے پُرجوش ہے، ای سی بی سیکیورٹی وفد کی اجلاس کے دوران گفتگو
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ٹیم پر سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
-
ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت میں کھیلنے سے متعلق بھارت کا بیان
-
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی
-
انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا
-
ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی