ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد تھنک ٹینک نے مشاورت کا آغاز کر دیا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تھنک ٹینک نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلما ن علی آغا کی کارکردگی پر غور جاری ہے کیونکہ وہ کپتانی اور بیٹنگ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت کا عمل جاری ہے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی بات چیت چل رہی ہے، ون ڈے اسکواڈ میں بھی چند تبدیلیاں متوقع ہیں مگر فی الحال اسکواڈز میں تبدیلیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔
علم میں رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے جس کا آغاز 28 اکتوبر سے ہورہا ہے۔
-
فیفا ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شکست، تیونس نے ہیڈ کوچ کی چھٹی کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: زیدان اقبال کیساتھ پاکستانی شناخت بوٹس پر نمایاں ہو گی
-
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا ریکارڈ ساز آغاز، تین دن میں 44 ہزار سے زائد شائقین اسٹیڈیم پہنچ گئے
-
بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد، آئی سی سی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ
-
ارجنٹینا میں کن فٹبال شائقین کو مفت ٹی وی دینے کی پیشکش کی گئی؟
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا