پی سی بی نے سیزن 2025-26 کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 2025-26 کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کے انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی جبکہ امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز شامل ہیں۔
پی سی بی کے ایلیٹ پینل آفیشلز میں مجموعی طور پر 18 امپائرز اور 10 میچ ریفریز کو شامل کیا گیا ہے۔ امپائرز کی کارکردگی کو باریکی سے جانچنے کے لیے سپلیمنٹری پینل کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سپلیمنٹری پینل 1 میں 14 جبکہ سپلیمنٹری پینل 2 میں 24 امپائرز شامل ہیں۔
اسی طرح میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10 ریفریز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پی سی بی ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 امپائرز کو شامل کیا گیا ہے۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ میچ آفیشلز پینل میں 13 خواتین امپائرز کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن میں نمایاں نام سلیمہ امتیاز کا ہے۔
پی سی بی کے مطابق نئے پینلز کی تشکیل کا مقصد ملک بھر میں امپائرنگ اور میچ ریفریز کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔
-
رونالڈو نے قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کیا شرط رکھی ہے؟
-
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے استعفیٰ دیدیا
-
آئی سی سی نے بھارت اور ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کر دیا
-
چائنا اوپن: تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر
-
کینیڈا سپر 60 میں کرکٹ کا انوکھا واقعہ، کھلاڑی و شائقین حیران
-
حیدرآبا: نیازاسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے
-
محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
قومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان، صاحبزادہ فرحان ٹی20، شاہین آفریدی ون ڈے کے کپتان مقرر
-
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
-
پرتگال ٹیم کے راتوں رات انسٹا گرام فالوورز 20 لاکھ کم کیوں ہوگئے؟
-
مسجد جانے سے رضوان کو کس نے روکا؟
-
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد