آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے جس کے لیے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ زیویئر بارٹلیٹ، ایلکس کیری، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، نیتھن ایلس اور کیمرون گرین اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مچل اوون، میتھیو رینشا، میتھیو شارٹ، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پہلے دو ٹی ئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ بقیہ تین میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، ٹم ڈیوڈ، بین دوارشوئس، نیتھن ایلس اور جوش ہیزل ووڈ ٹیم میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، میتھیو کوہنیمن، مچل اوون، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 19 اکتوبر کو پرتھ میں دوسرا ون ڈے 23 اکتوبر کو ایڈلیٹ میں اور تیسرا ون ڈے 25 اکتوبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 اکتوبر کو کینبرا میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 اکتوبر کو میلبرن میں تیسرا میچ 2 نومبر کوہابرٹمیں چوتھا ٹی ٹوئنٹی 6 نومبر کو گولڈ کاسٹ میں اور آخری ٹی ٹوئنٹی 8 نومبر کو برسبن میں شیڈول ہے۔
دوسری جانب بھارت نے بھی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ٹیم کی قیادت روہت شرما کے بجائے شبمن گل کریں گے جبکہ روہت شرما اور ویرات کوہلی ان کی قیادت میں ٹیم کا حصہ ہیں۔
-
اسپین سے شکست پر ٹرولنگ، برطانوی میڈیا نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بدمعاش کہہ دیا
-
ارجنٹینا شکست پر آگ بگولہ، اسپین کے جشن سے منہ پھیر لیا
-
ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ اسپین کا عالمی ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل
-
ورلڈ کپ فتح کا جشن سوگ میں تبدیل، اسپین میں فاؤنٹین گرنے سے مداح جاں بحق
-
خواتین ٹینس کھلاڑیوں کیلئے جینیاتی جنس ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا
-
سکندر رضا زمبابوے کیجانب سے سب زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: ٹرمپ کا دورہ، شائقین کو پریشانی
-
فرانس کے اسٹار فٹبالر ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا
-
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنی انعامی رقم ملی؟
-
فیفا ورلڈ کپ: اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
-
راستہ کسی کا بند نہیں ہوا، جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں ہوگا: فاطمہ ثنا
-
فیفا ورلڈ کپ کی گولڈن بوٹ ریس، کیا میسی آج ایمباپے کو پیچھے چھوڑ پائیں گے؟