October 06, 2025 | 01:37 pm

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ مختصر، عامر جمال اور فیصل اکرم ریلیز

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو مختصر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر عامر جمال اور اسپنر فیصل اکرم کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے کم کرکے 16 کردی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے تحت جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

جنوبی افریقہ جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا فاتح ہے، پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔