October 06, 2025 | 10:18 am

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز اب بند ہونے چاہیے: سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تجویز دی ہے کہ آئندہ عالمی مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز شیڈول نہ کیے جائیں۔

مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ انہوں نے یہ تجویز ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھ کر دی ہے کہ آئی سی سی کو ایونٹس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کا انتظام نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے شیڈول کرنے کی وجہ معاشی اور سفارتی ہوسکتی ہے مگر وقت آ گیا ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں کمی آنے کی وجہ سے یہ تاثر ختم ہونا چاہئے۔

سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ آئی سی سی ایونٹ میں اس مقابلے کا مالی طورپر بڑا اثر ہے اور اس مقابلے کی وجہ سے ہی شائید ایک اندازے کے مطابق موجودہ سرکل میں براڈ کاسٹ رائٹس 3 ارب ڈالرز کے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ بارڈر ٹینشن کے لیے پراکسی بن گیا ہے، پہلے کرکٹ کو ڈپلومیسی کے پہیے کے طور لیا جاتا تھا لیکن اب یہ واضح طور پر کشیدگی اور پراپیگنڈا کے لیے پراکسی ہے۔

مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے میچز کا ایونٹس میں انتظام کرنے کا بہت چھوٹا جواز ہے اور یہ جواز ہمیشہ مالی طور پر بیان کیا گیا آئندہ سرکل میں ڈراز ٹرانسپیرنٹ ہونے چاہئیے۔

مزید خبریں