ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے میچز سے ہٹائے جانے کا امکان
میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیاء کپ کے پاکستان کے میچز سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کو ہٹانے کے بعد پاکستانی ٹیم کل یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی۔
ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد ہو گا۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور کل تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، جو پاکستان کے مفاد کو مدِنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر پاکستان کا اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ نہ مانا گیا تو پاکستان ٹیم ایشیاء کپ سے دستبردار ہو جائے گی۔
ایشیاء کپ میں پاک بھارت میچ میں پائی کرافٹ نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹاس سے پہلے کپتان سلمان علی آغا سے کہا تھا کہ ٹاس پر ہینڈ شیک نہیں ہو گا۔
ایشیاء کپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل نے پاکستانی منیجر کو بتایا تھا کہ ہینڈ شیک نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی بورڈ کی ہدایت تھی جس پر ریفری نے عمل درآمد کیا۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کل (بدھ کو) ہونے والے ایشیاء کپ کے میچ میں ریفری کون ہو گا؟ یہ فیصلہ بھی تاحال نہیں ہو سکا ہے۔
پی سی بی نے آئی سی سی سے باضابطہ طور پر ریفری پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر آئی سی سی کی جانب سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کیے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔
اسی ضمن میں پاکستانی ٹیم کی میچ سے قبل آج اہم پریس کانفرنس ہونی تھی جو ٹیم نے منسوخ کردی البتہ ٹیم نے معمول کے مطابق ٹریننگ میں حصہ لیا۔
-
فیفا کو خدشہ ہے ورلڈ کپ میں اسٹیڈیمز خالی رہ سکتے ہیں، رپورٹ
-
گول کیپر کیلئے ڈراؤنا خواب بننے والے سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے
-
ویمن ٹی20 ورلڈکپ وارم اپ میچ، اسکاٹ لینڈ نے بھی پاکستان کو شکست دی
-
امریکا میں داخلے سے روکنے پر فیفا ریفری عمر ارتان نے خاموشی توڑ دی
-
فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والوں میں پاکستانی نژاد فٹبالر بھی شامل
-
قذافی اسٹیڈیم اور لارڈز کی پچز غیر تسلی بخش قرار، ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا
-
عمران بٹ پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی
-
امریکا نے مختص ٹکٹوں کا کوٹا منسوخ کردیا، ایرانی فٹبال فیڈریشن
-
سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان
-
ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی کے لیےفنڈز رکھنے کی تجویز
-
بین اسٹوکس کی جگہ ہیری بروک کو کپتانی سونپے جانے کاامکان
-
پرو لیگ: پاکستان ہاکی ٹیم آج کراچی پہنچے گی