ٹی20 ایشیا کپ، بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے ہرا دیا
ٹی20 ایشیا کپ کے 9ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی ہے۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 154 رنز بنائے، جواب میں افغانستانی ٹیم 146 بناکر آؤٹ ہوگئی۔
افغانستان کے رحمن اللّٰہ گرباز نے 35، عظمت اللّٰہ عمر زئی 30، راشد خان 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، دیگر کھلاڑیوں میں گلبدین نائب 16، محمد نبی 15 اور نور احمد 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلادیش کی طرف سے مستفیض الرحمان نے 3، نوسم احمد، تسکین احمد اور رشاد حسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
پہلی اننگز میں بنگلادیش کے تنزید حسن نے 52 رنز بنائے، انہوں نے 31 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔
سیف حسن نے 30 اور توحید ہردوئے 26 کی نمایاں باریاں کھیلی جبکہ شمیم حسین 11 اور کپتان لٹن داس 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ نور الحسن اور ذاکر علی نے 12،12 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کے نور احمد اور راشد خان نے 2،2 جبکہ عظمت اللّٰہ عمر زئی نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
بنگلادیشی ٹیم نے ایونٹ میں 2 میچز میں فتح حاصل کرلی ہے، جس کے بعد اُس کے پوائنٹس کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ رن ریٹ سری لنکا اور افغانستان سے کم ہے، اُسے اگلے مرحلے تک رسائی کےلیے 18 ستمبر کے افغانستان اور سری لنکا کے میچ کے فیصلے تک انتظار کرنا ہوگا۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان