پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ
رپورٹ: عبد الماجد بھٹی۔۔۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی نے شام ساڑھے سات بجے پریس کانفرنس کرنا تھی مگر اب منسوخ کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی پریکٹس رات نو بجے پروگرام کے مطابق ہوگی اور صورتحال تبدیل ہوئی تو پریکٹس بھی منسوخ ہوسکتی ہے۔
علم میں رہے کہ ایشیاکپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو آگاہ کیا جا چکا ہے کہ ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی اہم حکومتی عہدیداران سے آج مشاورت کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوئے میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر تنازع پیدا ہوا جس میں ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا پھر اس کے بعد میچ ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان کے ساتھ روایتی ہینڈ شیک کئے بغیر اپنے ڈریسنگ روم کی جانب روانہ ہوگئے۔
-
ریسلر انعام بٹ پر 2 ماہ کی پابندی کی تجویز
-
دورہ انگلینڈ کےبعد کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا شاندار استقبال
-
محمد رضوان کا سائبر کرائم انویسٹی گیشن کو بھیجے گئے خط کا متن سامنےآگیا
-
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد محمد عباس کی ڈربی شائر میں واپسی
-
اسٹیو اسمتھ کا ایشز میں شرکت سے متعلق بڑا بیان
-
بابر اعظم کا ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ
-
جاپان میں ایشین گیمز سے قبل رہائش کا سنگین بحران پیدا ہوگیا
-
گریٹ نارتھ رن کے دوران دو 25 سالہ رنرز چل بسے، منتظمین
-
ٹیم پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے پُرجوش ہے، ای سی بی سیکیورٹی وفد کی اجلاس کے دوران گفتگو
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ٹیم پر سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
-
ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت میں کھیلنے سے متعلق بھارت کا بیان
-
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی