ایشیاکپ کھیلنا ہے یا نہیں؟ پی سی بی جلد فیصلہ کرے گا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ ایشیا کپ 2025 میں قومی ٹیم کی مزید میچز میں شرکت کرنی ہے یا نہیں اس بارے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد فیصلہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو آگاہ کیا جا چکا ہے کہ ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی اہم حکومتی عہدیداران سے آج مشاورت کا امکان ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ اگلےچند گھنٹوں میں پی سی بی ایشیاکپ کےبارے میں اپنامؤقف دے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرپاکستان کامطالبہ نہ ماناگیا تو ٹیم ایشیاکپ سے دستبردار ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوئے میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر تنازع پیدا ہوا جس میں ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا پھر اس کے بعد میچ ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان کے ساتھ روایتی ہینڈ شیک کئے بغیر اپنے ڈریسنگ روم کی جانب روانہ ہوگئے۔
-
دورہ بھارت کے دوران شائے ہوپ ایوارڈز کے وزن سے پریشان
-
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مائیک ہیسن کو ذمےداریاں سونپے جانے کا امکان
-
لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر سے زمبابوین کرکٹرز ٹریننگ کے بعد وطن روانہ
-
بابراعظم آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں معاذ صداقت اور سلمان مرزا کی بہتری
-
ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پاکستان ہاکی لیگ کی لانچنگ تقریب آج ہوگی
-
ڈربن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 214 رنز سے ہرادیا
-
دورہ آسٹریلیا کیلئے انگلینڈ وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
-
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کامیاب، سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام
-
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ اضافہ