ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ میں ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کی وجہ کیا؟
رپورٹ: سبط عارف۔۔۔ ایشیا کپ کے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں کھیل کے آداب کی کھلی خلاف ورزی اس وقت دیکھنے میں آئی جب ٹاس کے موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان نے پاکستان کے ساتھ روایتی ہینڈ شیک سے انکار کر دیا۔
معاملہ کچھ یوں ہے کہ چند روز قبل دبئی اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ہاتھ ملایا تھا، جس پر بھارت میں انہیں کڑی تنقید اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دباؤ کے باعث پاک بھارت ٹاس کے موقع پر یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ بھارت نے جیت کے بعد بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور پوری ٹیم ڈریسنگ روم لوٹ گئی اور پلیئرز دُبک کر بیٹھ گئے ۔ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن بھارتی کیمپ تک پہنچے مگر کوئی بھارتی کھلاڑی باہر نہیں آیا۔
یہاں یہ بات قابل بیان ہے کہ کرکٹ کی پرانی روایت ہے کہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں اور ٹاس کے بعد کپتان مصافحہ ضرور کرتے ہیں مگر بھارتی ٹیم اس بار کھیل کی اس بنیادی روایت کو بھی بھلا بیٹھی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ رواں برس پاک فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی غیرمعمولی شکست اور رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد بھارتی ٹیم بھی اسی قومی دباؤ کی زد میں نظر آئی۔
پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ہاتھ نہ ملانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزیں اسپورٹس مین شپ سے بھی بالاتر ہوتی ہیں۔
اس رویے پر پاکستانی کوچ مائیک ہیسن نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم میچ کے اختتام پر ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے، لیکن ہمارے حریف پہلے ہی ڈریسنگ روم جا چکے تھے۔ یہ میچ ختم کرنے کا ایک افسوسناک طریقہ تھا۔
-
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا
-
ویمن ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کی بہت ضرورت ہے: وہاب ریاض
-
ایک اچھے بولر کو ہر جگہ بولنگ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے: محمد علی
-
فیفا سیریز ، موریطانیہ کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے شکست
-
پی ایس ایل11: حیدرآباد کنگزمین کی لگاتار دوسری فتح، اسلام آباد کو 6 وکٹ سے ہرا دیا
-
پی ایس ایل کھیلنے والے دو بنگلادیشی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع
-
سری لنکا کے چارتھ اسالنکا پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے
-
پی ایس ایل 20 میچز مکمل، پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی آگے
-
پی ایس ایل کا حصہ بننا شاندار تجربہ ہے: ڈیون کونوے
-
حیدرآباد نے کراچی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
-
ابھی کافی میچز ہیں کم بیک کریں گے، اسامہ میر
-
کوشل مینڈس کے بابراعظم سے متعلق تعریفی کلمات

