September 15, 2025 | 08:06 am
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
ایشیا کپ 2025 کے پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔
پاکستانی ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ نے بھارتی کھلاڑیوں کے رویے اور میچ ریفری کے طرزِ عمل پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے۔
پاکستانی مینیجر کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کا میچ کے بعد ہاتھ نہ ملانا کھیل کی اسپرٹ کے خلاف ہے، جس سے کرکٹ کے مثبت تاثر کو نقصان پہنچا، ٹاس کے موقع پر میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے اسی نامناسب رویے کے خلاف بطور احتجاج اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔
اسی حوالے سے پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی، اس پر پاکستانی ردِعمل فطری تھا۔
مزید خبریں
-
ابرار احمد کراچی کے میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم
-
زمبابوے ویمنز ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی
-
یووراج سنگھ نے اپنے کینسر کی بیماری سے لڑنے کی روداد سنا دی
-
پچ اتنی مشکل نہیں تھی کہ ٹیم 100 رنز پر آؤٹ ہوجاتی: سکندر رضا
-
فیفا سیریز: پاکستان ویمنز کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کیخلاف 0-8 سے تاریخی کامیابی
-
بابر اور مینڈس نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بنادیا
-
زلمی کی کنگز کیخلاف 159 رنز کے ریکارڈ مارجن سے کامیابی
-
بابر ٹی20 میں تیز ترین 12000 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، گیل کو پیچھے چھوڑ دیا
-
توانائی کی بچت کیلئے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے میچز کے اوقات کار تبدیل کر دیے
-
برازیل کی خاتون فاسٹ بولر نے تاریخ رقم کردی
-
مالدیپ کی پاکستان کو چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت
-
آئی سی سی کی سہ ماہی میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے