September 14, 2025 | 01:58 pm

دبئی میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستان کے گیارہ کھلاڑی کون ہونگے؟

سید یحییٰ حسینی۔۔۔ پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گے اور بڑے ٹاکرے کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے گروپ "اے" کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ ابتدائی طور پر انہی گیارہ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتی ہے، جنہوں نے عمان کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔

البتہ ٹیم مینجمنٹ نے یہ سوچ بھی رکھی ہوئی ہے کہ اسٹیڈیم پہنچ کر فاسٹ بولر حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا ہے یا نہیں اس متعلق سوچا جاسکتا ہے، تاہم اس بات کے امکانات کم ہی دکھائی دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی گیارہ رکنی ٹیم بھارت کے خلاف ان گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے۔ صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب،محمد حارث ( وکٹ کیپر) فخر زمان ، سلمان علی آغا، حسن نواز، فہیم اشرف ، محمد نواز ، شاہین شاہ آفریدی ، سفیان مقیم اور ابرار احمد۔

واضح رہے کہ ایشا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مئی کی جھڑپوں کے بعد اور بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیوں کے باوجود دونوں ٹیمیں آج میدان میں اترنے کو تیار ہیں اور شائقین کے جذبات عروج پر ہیں۔

پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ ہمیں تمام ٹیموں کے خلاف بے خوف ہوکر کرکٹ کھیلنا ہے ،توجہ صرف پاک بھارت میچ پر نہیں ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے۔