پی ایف ایف کے 4 عہدیدار ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 4 عہدیداروں کو ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل کر لیا گیا۔
پی ایف ایف کے ذرائع کے مطابق ملائیشیا میں ہونے والے گزشتہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سربراہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن محسن گیلانی نے کی۔
اے ایف سی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں پی ایف ایف کے جن عہدیداروں کو تقرریاں دینے اعلان کیا گیا ہے، ان میں ڈاکٹر محمد علی کو ممبر اے ایف سی میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کمیٹی، حافظ ذکاء اللّٰہ کو اے ایف سی فٹسال اینڈ بیچ سوکر کمیٹی، محمد اعظم خان کو اے ایف سی مارکیٹنگ کمیٹی جبکہ نرمین ملک کو اے ایف سی ویمنز فٹبال کمیٹی میں 2023ء سے 2027ء تک کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
پی ایف ایف کے نائب صدر ذکاء اللّٰہ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایف ایف کے سربراہ محسن گیلانی کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان فٹ بال کے لیے اے ایف سی اور فیفا میں تجربہ حاصل کرنے کے لیے مزید نئی راہیں کھلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کمیٹیوں میں پاکستانی عہدیداران کی شمولیت سے ملک میں فٹبال کی ترقی کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے، ہم اے ایف سی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پی ایف ایف کے ممبران کو اپنی کمیٹیوں کا حصہ بنایا۔
-
دورہ بھارت کے دوران شائے ہوپ ایوارڈز کے وزن سے پریشان
-
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مائیک ہیسن کو ذمےداریاں سونپے جانے کا امکان
-
لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر سے زمبابوین کرکٹرز ٹریننگ کے بعد وطن روانہ
-
بابراعظم آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں معاذ صداقت اور سلمان مرزا کی بہتری
-
ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پاکستان ہاکی لیگ کی لانچنگ تقریب آج ہوگی
-
ڈربن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 214 رنز سے ہرادیا
-
دورہ آسٹریلیا کیلئے انگلینڈ وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
-
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کامیاب، سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام
-
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ اضافہ